’حماس القاعدہ سے بالکل مختلف ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کی حماس حکومت نے خود کو اسامہ بن لادن کی اس تنقید سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے جو ان کے اس نئے ٹیپ کے ذریعے مغربی ملکوں پر کی گئی۔ عربی ٹیلی ویزن الجزیرہ نے اس ٹیپ کو اسامہ بن لادن کا قرار دے کر نشر کیا ہے۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو ظہوری نے کہا ہے کہ حماس حکومت مغربی ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’حماس کا القاعدہ کے نظریے سے باکل مختلف ہے‘۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض مغربی ملکوں کی پالیسیاں کشیدگی کو ہوا دینے والی ہیں۔ اسامہ بن لادن نے اس ٹیپ کے دریعے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے بعد یورپی برادری کی طرف سے حماس کی مالی امداد روکنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ اور یورپ مسلمانوں کے خلاف جنگ میں برابر کےشریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے فنڈ روکنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ یہودیوں اور عیسائیوں کی صلیبی جنگ جاری ہے۔ القاعدہ کے رہنما کو نیا ٹیپ تین ماہ کے بعد جاری ہوا ہے اس سے قبل انیس جنوری کو ان کا ایک ٹیپ نشر کیا گیا تھا۔ اس نئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مغرب کے لوگ اور حکومتیں اس یہودی صلیبی جنگ کے یکساں طور پر ذمہ دار ہیں۔ | اسی بارے میں حماس وزیر کئی گھنٹوں بعد رہا06 April, 2006 | آس پاس حماس کا ایجنڈا پارلیمان کے سامنے27 March, 2006 | آس پاس ’حماس ایجنڈے پر نظرِ ثانی کرے‘22 March, 2006 | آس پاس حماس کی حکومت میں نہیں: فتح18 March, 2006 | آس پاس حکومت کا قیام، حماس کی کوششیں13 March, 2006 | آس پاس حماس کے لیئے سعودی مالی امداد12 March, 2006 | آس پاس حماس مسلح لڑائی جاری رکھے: ایمن05 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||