تبت میں ماؤ کا عظیم مجسمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ تبت میں سابق چینی رہنما ماؤ زے تُنگ کا عظیم مجسمہ نصب کررہے ہیں۔ سابق چینی رہنما کی تیسویں برسی کے موقع پر تبت میں 35 ٹن وزنی یادگار تعمیر کی جارہی ہے۔ سات میٹر اونچا یہ مجسمہ پانچ میٹر اونچے پائیدان کے اوپر نصب کیا جائے گا اور اس میں زلزلوں کے جھٹکے برداشت کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ خیال ہے کہ جون تک اس یادگار کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ ماؤ زےتُنگ نے 1950 میں چینی فوج کو تبت پر قبضہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ بیجنگ کے حکام کے مطابق یہ مجسمہ چین کا سب سے بڑا مجسمہ ہوگا۔ اس عظیم الشان تعمیر کے لیئے ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کے افراد نے ساڑھے چھ ملین ین کا عطیہ دیا ہے۔ چین میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈینیئل گرفتھ کا کہنا ہے کہ تبت کے افراد کی جانب سے اس مجسمے کے بارے میں ملے جلے رد عمل کی توقع ہے۔ بیجنگ کا موقف ہے کہ تبت کا علاقہ صدیوں سے چین کا حصہ ہے۔ تاہم بہت سے افراد چینی حکومت کو قابض فوج تصور کرتے ہیں جنہوں نے تبت کی ثقافت اور انسانیت کا احترام نہیں کیا۔ 1950 ہی میں تبت چین کا حصہ بنا اور چینی فوج نے اس سرزمین پر قدم رکھا۔ جس کے بعد علاقے میں چینی فوج کے خلاف ناکام بغاوت کے نتیجے میں تبت کے روحانی پیشوا ڈلائی لاما اپنے ہزاروں ماننے والوں کے ساتھ یہاں سے علاقہ بدر ہوگئے۔ تب ہی سے علاقے پر چین کا قبضہ ہے۔ ماؤ زے تُنگ کا مجسمہ اس علاقے پر بیجنگ کے اثرات کی یاد تازہ کردے گا۔ | اسی بارے میں ’رف جسٹس‘ نہ گائیں: چینی حکام08 April, 2006 | فن فنکار چین کاعروج: اقتصادی اثرات09 April, 2006 | قلم اور کالم چین: پہلا عالمی بدھ مت فورم 13 April, 2006 | آس پاس چین ترقی کی رفتار سے پریشان 16 April, 2006 | آس پاس چین اور آسٹریلیا میں یورینیم معاہدہ 03 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||