عراق: مغوی افراد کہاں ہیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک نجی سکیورٹی ادارے کے سربراہ سمیت اغواء ہونے والے پچاس افراد کی قسمت کے بارے میں عجیب الجھن (کنفیوزن) پیدا ہو گئی ہے۔ ان افراد کو بدھ کو کچھ افراد پولیس کے یونیفارم میں اغواء کرکے لے گئے تھے۔ عراقی وزارت داخلہ کے حکام نے اس معاملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور اس آپریشن کو ’دہشت گردی کے عمل‘ کا نام دیا ہے۔ جمعرات کو حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کمپنی ’الرفاوید‘ کے ملازمین کو بغداد کے زیونا علاقے سے اغواء کیا گیا اور وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ اغواء ہونے والے بعض ملازمین صدام دور میں عراقی سکیورٹی فورسز کے افسران رہے ہیں۔ پولیس کمانڈوز کے سربراہ جنرل راشد فلاح نے اس واقعے کے پیچھے فوجی دستوں کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو وزارت داخلہ نے ان افراد کی گرفتاری کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے‘۔ وزارت داخلہ کے نائب وزیر علی غالب کا کہنا ہے کہ حکام اس بارے میں تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بڑے پیمانے پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔ اغواء کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب عراق کے وزیر داخلہ بیان جبر نے ملک میں تیزی سے بڑھتی نجی سکیورٹی کمپنیوں پر کنٹرول سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بغداد میں اس وقت دو سو پچاس سکیورٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس بارے میں ایک اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افراد کے اغواء کے پیچھے کہیں ملک میں سرگرم ملیشیا کا ہاتھ نہ ہو۔ اس سے قبل ایک اور واقعہ میں مغربی بغداد میں ایک منی بس سے اٹھارہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں یا تو گولی مار کر یا پھر گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا۔ سمارا میں 22 فروری کو ایک شیعہ مسجد پر حملے کے بعد سے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں کافی تیزی آگئی ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان حالیہ ہلاکتوں کا تعلق بھی فرقہ وارانہ کشیدگی سے ہے۔ | اسی بارے میں ’عراق: بھڑوں کا چھتہ چھڑ گیا‘08 March, 2006 | آس پاس عراق: 50 سکیورٹی اہلکار اغواء08 March, 2006 | آس پاس عراق میں امید کی کوئی کرن نہیں06 March, 2006 | آس پاس ’عراق جنگ،فیصلہ خدا نے کرایا‘04 March, 2006 | آس پاس عراق میں کار بم دھماکہ 5 ہلاک06 March, 2006 | آس پاس بغداد میں عراقی جنرل کا قتل07 March, 2006 | آس پاس بغداد، منی بس سے 18 لاشیں برآمد08 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||