BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 March, 2006, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق جنگ،فیصلہ خدا نے کرایا‘
ٹونی بلیئر
اگر آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ خدا نے بھی کیا: ٹونی بلیئر
جنگ مخالف گروپوں نے برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو ان کے اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سنہ 2003 میں عراق میں فوج بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے قبل انہوں نے خدا سے رجوع کیا تھا۔

برطانوی وزیرِاعظم نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ خدا ان کے اس فیصلے پر انصاف کرے گا۔ انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہیں عراق جنگ پر فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ضمیر سے لڑنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ کو اس قسم کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے تو ایسے زیادہ تر بلکہ تمام فیصلے بہت زیادہ مشکل ہوتے ہیں کیونکہ یہ لوگوں کی زندگی یا پھر موت کا معاملہ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں آپ صرف اپنے ضمیر کی آوازپر ہی فیصلہ کر سکتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ آخر میں جو فیصلہ ہوتا ہے وہ یوں لگتا ہے کہ انہوں نے کیا جن پر آپ کو یقین ہے‘۔ اس بیان کی وضاحت میں بلیئر نے کہا کہ ’ اگر آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ خدا نے بھی کیا‘۔

عراق جنگ میں مارے جانے والے ایک برطانوی فوجی کے والد ریگ کیز کا کہنا ہے کہ’ٹونی بلیئر خدا کو ایک سٹریٹجک ناکامی سے باہر نکلنے کے لیے بطور ذریعہ استعمال کر ہے ہیں۔ خدا اس معاملے میں کہیں نہیں آیا۔ ہم یہ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے پیارے کسی واضح مقصد کے لیے مارے گئے نہ کہ کسی غلط اور مبہم مذہبی مقصد کے لیے‘۔

’صدر بش اور وزیرِاعظم بلیئر ایک ہی کشتی کے سوار ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ عراق جنگ ایک تباہ کن سیاسی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جنگ کسی بھی وزیرِاعظم کا آخری حربہ ہونا چاہیے اور اس آپشن کا استعمال اس وقت ہونا چاہے جب تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہوں۔ میرے خیال میں اس معاملے میں بقیہ آپشن ناکام نہیں ہوئے تھے‘۔

انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم پر الزام لگایا کہ وہ بھی امریکی صدر بش کی کشتی کے سوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ کیا ہم سو سے زیادہ لاشیں اس لیے آتی دیکھ رہے ہیں کیونکہ خدا نے انہیں جنگ کرنے کے لیے کہا تھا‘۔

ریگ کیز کا بیٹا لانس کارپورل ٹام کیز ان چھ برطانوی فوجیوں میں سے ایک تھا جنہیں عراقی ہجوم نے جون سنہ 2003 میں مجر الکبیر میں ہلاک کر دیا تھا۔

لیبر ایم پی سٹیفن پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ ٹونی بلیئر نے’تلخ حقیقت‘ بیان کی ہے اور اب جبکہ وہ وزارت عظمٰی کے امیدوار بھی نہیں ہوں گے تو ان کے بیان کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’اگر یہ ووٹروں کو متوجہ کرنے کا طریقہ تھا تو انہیں اتنی تلخ حقیقت بیان نہیں کرنا چاہیے تھی‘۔

اسی بارے میں
بغداد میں بندوق کا راج
02 March, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد