برطانوی فوج سے تعلقات منقطع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے جنوبی شہر بصرہ کی صوبائی کونسل نے چار عراقی جوانوں پر برطانوی فوجیوں کے سرِ عام تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد برطانوی فوج سے اپنے تمام تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ برطانوی فوج کے ترجمان کیپٹن جیمز جون پرائس نے عراق کونسل کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا انکشاف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراقی کونسل عراقی پولیس کے اہلکاروں کو برطانوی فوج کے ساتھ مشترکہ گشت سے نہیں روکے گی۔ بصرہ کونسل نے ڈنمارک میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت پر عراق سے ڈنمارک کی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کو ان کارٹونوں کی اشاعت پر مسلمانوں سے معافی مانگی چاہیے۔ پانچ سو کے قریب ڈنمارک کے فوجی جنوبی عراق میں برطانوی فوجیوں کے ساتھ تعینات ہیں اور مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بصرہ میں نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک برطانوی فوجی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||