عراق میں کار بم دھماکہ 5 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے شمال مشرقی قصبے بعقوبہ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سترہ کے قریب زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ شہر کےایک پررونق بازار میں ہوا قریب ہی پولیس کی ایک گشتی ٹیم بھی تھی تاہم اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ اس دھماکے سے پہلے اسی مقام پر فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہواتھا اور لوگوں کی ایک تعداد اس زخمی کی مدد کے لیے جمع تھی۔ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ’پولیس کی ایک بھی ٹیم وہاں موجود تھی جب کار بم دھماکہ ہوا تاہم ہلاک ہونے والوں میں دو ایسی بچیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں چار سال سے کم ہیں۔‘ اس سے پہلے شمالی بغداد میں ایک دوسرے کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئےتھے۔ عراق میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ایک فوجی مغربی صوبے ’العنبر‘میں باغیوں کے ایک حملے کے دوران ہلاک ہوا ہے۔ جمعہ کو بغداد کے جنوب مغربی قصبے نہروان سے انیس شیعہ مسلمانوں کی لاشیں ملی تھیں کہا جارہا کہ ان کی ہلاکت فرقہ واریت کا نتیجہ ہے۔ تازہ کار بم دھماکے کا نشانہ بننے والا عراقی قصبہ بعقوبہ سنی اور شیعہ آبادی پر مبنی ہے اور بائیس فروری کو ایک شیعہ مسجد میں دھماکے کے بعد سے اس قصبے میں فرقہ وارانہ حملوں کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ سامرا کے اس مقدس مقام پر ہونے والے دھماکہ کے بعد سے لیکر اب تک مختلف واقعات میں چار سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس بات کا خطرہ محسوس کیا جارہا ہے کہ ملک میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان خانہ جنگی کا آغاز ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں ’حکومت سازی کا کام نہیں رُکے گا‘ 01 March, 2006 | آس پاس عراقی: بم دھماکے میں سات ہلاک02 March, 2006 | آس پاس بغداد میں بندوق کا راج02 March, 2006 | آس پاس بغداد میں گاڑی چلانے پر پابندی03 March, 2006 | آس پاس عراقی: بم دھماکے میں سات ہلاک04 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||