عراقی: بم دھماکے میں سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر بغداد کے جنوبی ضلعے میں ایک بازار کے نزدیک بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ کار بم کے ذریعے یا پھر مارٹر حملے سے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے نزدیک منی بس کے اڈے پر کیے جانے والے دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت کے طفرانیہ ضلعے میں یہ دھماکہ اس پابندی ہٹائے جانے کے ایک ہی دن بعد کیا گیا ہے جوکہ ٹریفک پر عائد کی گئی تھی تاکہ کار بم حملوں کو روکا جاسکے۔ دھماکے سے منی بس جل کر تباہ ہوگئی۔ ایک غیر مصدقہ اطلاع یہ بھی ہے کہ بم کو بس کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ جس مقام پر یہ تازہ حملہ کیا گیا ہے وہ ناہروان علاقے کے نزدیک واقع ہے جہاں جمعرات کو ایک فرقہ وارانہ حملے میں انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق میں تشدد کی لہر، سو ہلاک23 February, 2006 | آس پاس عراق: 130 ہلاک، کرفیو میں توسیع23 February, 2006 | آس پاس کرفیو: بغداد میں سڑکیں سنسان24 February, 2006 | آس پاس بغداد دھماکے، کم از کم پچاس ہلاک28 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||