BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 March, 2006, 17:26 GMT 22:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: 50 سکیورٹی اہلکار اغواء
عراق
22 فروری کے بعد سے اب تک 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
پولیس وردی میں ملبوس بندوق برداروں نے ایک سکیورٹی ایجنسی کے 50 ملازمین کو اغواء کر لیاہے۔

بدھ کے روز اغواء کیے جانے والے افراد میں نجی سکیورٹی کمپنی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کے اغواء کا یہ واقعہ بغداد کے زیونا علاقے میں ہوا۔

ایک اور واقعہ میں مغربی بغداد میں ایک منی بس سے اٹھارہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں یا تو گولی مار کر یا پھر گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گشت پر موجود ایک سکیورٹی پٹرول کو یہ بس عامریہ اور خادرہ علاقوں کی درمیانی سڑک پر کھڑی ملی۔

لاشوں کو رسیوں سے جکڑا ہوا تھا جبکہ ان کی آنکھوں پر بھی پٹی بندھی تھی۔ بس پر کوئی زندہ شخص موجود نہ تھا۔

سمارا میں 22 فروری کو ایک شیعہ مسجد پر حملے کے بعد سے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں کافی تیزی آگئی ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان حالیہ ہلاکتوں کا تعلق بھی فرقہ وارانہ کشیدگی سے ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تشدد کرکے ہلاکتیں کرنے کا انداز شیعہ سنی مسلح گروپوں کی کارروائیوں سے مشابہ ہے۔

عامریہ میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئے ہیں۔

یرموک ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے دو کو گولی ماری گئی ہے جبکہ بقیہ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔

سمارا کے بعد ہونے والے فسادات میں22 فروری سے اب تک 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ حالات ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ لے جائیں۔

عراق میں امریکی سفیر ظلمے خلیلزاد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانا ہے۔ ’یہ خانہ جنگی چھیڑنے کی بھرپور کوشش ہے‘۔

دسمبر کے انتخابات کے بعد عراق کی پارلیمان کا پہلا اجلاس اتوار کو متوقع ہے۔

عبوری وزیر اعظم ڈاکٹر جعفری کردوں، سنیوں اور امریکیوں کے لیئے ناقابل قبول ہیں۔ ابھی بھی ایسا کوئی امیدوار نہیں جو سب کے لیئے قابل قبول ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد