BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 February, 2006, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ آزادی اظہار کی اہمیت کو مانیں‘
کمیشن کے سربراہ سر ٹریور فِلپس
کمیشن کے سربراہ سر ٹریور فِلپس
برطانیہ میں نسلی مساوات کے کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ برطانیہ میں آزادئ اظہار قومی کردار کا اہم حصہ ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے چاہے اس سے کسی کے جذبات بھی مجروح ہوں۔

نسلی مساوات کےکمیشن یعنی ’کمیشن فار ریشیل ایکویلٹی‘ کے سربراہ سر ٹریور فِلپس نے آئی ٹی وی پر جوناتھن ڈمبلبی کے پروگرام میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ’برطانیہ میں اقلیتوں کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ یہاں ہم کئی بنیادی اصولوں پر متفق ہیں جس میں ایک دوسرے کو برداشت کرنا شامل ہے۔ ہمیں جمہوریت میں یقین ہے اور ہم اپنے مسائل تشدد اور ڈرانے دھمکانے کے ذریعے نہیں بلکہ ووٹ کے استعمال سے حل کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مسلمان اس ملک میں شریعہ کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کر سکتے کیونکہ ’یہاں پہلے ہی ہمارے اپنے قوانین ہیں جس پر ہمارا پارلیمان، اراکین اسمبلی فیصلہ کرتے ہیں۔ جو بھی یہاں رہتا ہے اسے یہ بات قبول کرنی ہوگی۔ کہانی ختم۔‘

سر ٹریور فلپس نے کہا کہ جو مسلمان شریعہ قوانین کے تحت رہنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ برطانیہ چھوڑ کر کسی ایسے ملک میں جا کر رہیں جہاں یہ قوانین نافذ ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد