امریکہ: بجٹ میں ریکارڈ خسارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر بش کے تجویز کردہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں سکیورٹی اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس جٹ خسارے کوکم کرنے کے لیے تقریباً ایک سو چالیس مقامی نوعیت کے پروگراموں کو ختم کردیا گیا ہے۔ صدر بش نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک میں سب سے اہم ضرورت پر اپنی توجہ اور پیسہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے اور وہ ہے امریکی شہریوں کی حفاظت۔ اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال میں شعبہ طب اور صحت کےشعبے کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہوگا۔ اگلا بجٹ دو اعشاریہ آٹھ ہزار ارب ڈالر کے منصوبوں پر مشتمل ہے۔ شعبہ صحت کے بجٹ میں کمی نے حزب مخالف ڈیموکریٹس کو مشتعل کردیا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد عراق اور افغانستان میں جاری تنازعات کی لاگت سے نمٹنا ہے۔ اس مرتبہ امریکی تاریخ کا ریکارڈ خسارہ ہے اور توقع ہے کہ یہ چار سو تیئس ارب ڈالر پر مشتمل ہوگا۔ | اسی بارے میں بش کے امیدوار سینٹ کے سامنے09 January, 2006 | آس پاس بش کے نامزد جج سوالوں کی زد میں11 January, 2006 | آس پاس بش مارچ میں پاکستان آئیں گے24 January, 2006 | آس پاس بش جنگ کےشوقین ہیں: احمدی نژاد01 February, 2006 | آس پاس امریکہ تیل کا انحصار ختم کر سکے گا؟02 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||