بش مارچ میں پاکستان آئیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے واشنگٹن میں امریکی صدر بش سے ملاقات کی ہے۔ صدر بش نے ملاقات کے دوران شوکت عزیز سے کہا ہے کہ وہ مارچ میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کی باجوڑ ایجنسی میں حالیہ امریکی حملے کے بعد سے واشنگٹن اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ اس حملے میں اٹھارہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔ شوکت عزیز نے کھلے طور پر اس حملے کی مذمت کی تھی۔ حملے کے خلاف پاکستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شوکت عزیز اور صدر بش دونوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ اس ملاقات میں شوکت عزیز امریکہ سے باجوڑ حملے اور اس کے بارے میں پیدا ہونے والی پاکستانی تشویش پر بات کریں گے۔ تاہم وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے ایک مختصر سے مشترکہ خطاب میں دونوں رہنما ہی متحد نظر آئے۔ بش اور شوکت عزیز دونوں ہی نے ذرائع ابلاغ سے سوالات نہیں لیے۔ بلکہ دونوں نے مختصر بیانات جاری کیے جس میں دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ امریکہ پہلے طالبان اور پھر القاعدہ سے نمٹنے کے لیے کافی حد تک پاکستان پر انحصار کرتا رہا ہے۔ تاہم تیرہ جنوری کو باجوڑ میں کیے گئے حملے کے بارے میں پاکستان میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس حملے کا ٹارگٹ القاعدہ کے نمبر دو رہنما ایمن الظواہری تھے۔ تاہم اس بارے میں پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ صدر مشرف کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں القاعدہ کے ارکان ہلاک ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف شوکت عزیز نے کہا ہے کہ باجوڑ میں القاعدہ کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم اب میڈیا کے سامنے وزیر اعظم نے نہایت محتاط انداز میں اس موضوع پر بات کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ بلکہ انہوں نے پاکستان میں حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی جانے والی امریکی امداد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اگلے ماہ مارچ میں صدر بش کے دورے کے منتظر ہیں۔ | اسی بارے میں القاعدہ ارکان کی ہلاکت کا امکان ہے: مشرف24 January, 2006 | آس پاس بش سے باجوڑ پر بات ہوگی: شوکت22 January, 2006 | پاکستان شوکت عزیز، رمز فیلڈ ملاقات24 January, 2006 | پاکستان ’غیرملکی مرنے کا ثبوت نہیں‘21 January, 2006 | پاکستان ’جب دوستی میں کمی آئی نقصان ہوا‘19 January, 2006 | پاکستان باجوڑ ایجنسی میں اٹھارہ ہلاک13 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||