شوکت عزیز، رمز فیلڈ ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے واشنگٹن دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کے گاؤں ڈمہ ڈولا پر امریکی میزائیل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پس منظر میں یہ ملاقات وزیر شوکت عزیز کے دورۂ پینٹاگن کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات کے بارے میں دونوں ملکوں کے حکام کی طرف سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی تاہم امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شوکت عزیر نے ڈمہ ڈولا پر امریکی حملے کی مذمت کی تھی۔ پاکستان میں اس حملے کے بعد شدید احتجاج کیا گیا۔ وزیر اعظم شوکت عزیر بدھ کو صدر بش سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ | اسی بارے میں ’امریکی سفیر ناپسندیدہ نہیں‘23 January, 2006 | پاکستان 200 ملین ڈالر کی امریکی امداد 21 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||