ٹوکیو بازارِ حصص میں افراتفری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس خدشے کے پیش نظر کہ دن کی تیز ٹریڈنگ کی وجہ سے کہیں بازار حصص بیٹھ نہ جائے، ٹوکیو کا سٹاک ایکسچینج بدھ کے روز اپنی تاریخ میں پہلی بار قبل از وقت ہی بند کرنا پڑا۔ اس کی ضرورت تب پڑی جب انٹرنیٹ فرم لائیوڈور میں فراڈ کے الزامات کے بعد غیرمتوقع طور پر شیئر کی کافی فروخت ہونے لگی۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کو بیس منٹ قبل ہی مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر چالیس منٹ پر اپنی ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی کیوں کہ یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ تجارت کرنے کا اس کا کاروباری ہجم دم نہ توڑ دے۔ جاپان کا نِکی شیئر انڈیکس تین فیصد نیچے گرا اور اس کا اثر یورپی بازار حصص پر بھی پڑنے لگا۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں اڈوانٹیسٹ، کینن اور توشیبا کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ دن کے دو پہر دو بجکر پچیس منٹ تک خرید و فروخت کی تعداد چار ملین تک پہنچ چکی تھی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں روزانہ ٹریڈنگ ساڑھے چار ملین سے زائد نہیں ہوسکتی۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کے قبل از وقت بند ہونے سے یورپ کے بازار حصص پر اثر دکھائی دیا۔ لندن کا فوٹسی ایک فیصد گرا، جرمنی کا ڈاکس ڈیڑھ فیصد جبکہ پیرس کا سی اے سی ایک فیصد سے زائد۔ ٹوکیو کا سٹاک ایکسچینج دنیا کا سب سے بڑا ایکسچینج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کے امیج کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایکسچینج خود اپنا شیئر لِسٹ کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے جسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بازار حصص کو حال میں کئی دھچکے لگے ہیں۔ گزشتہ سال ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹریڈنگ لگ بھگ ایک روز کے لیے بند کرنی پڑی۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں جاپانی معیشت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ پیر کو بدعنوانیوں کے الزام کے بعد انٹرنیٹ فرم لائیوڈور کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے شیئر کی خرید و فروخت سے متعلق جاپانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ لائیوڈور کے حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ان کی کمپنی نے بازار حصص سے متعلق کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تاہم منگل کے روز لائیوڈور کے شیئر کی قیمتیں کافی گرگئیں۔ لائیوڈور جاپان کی معروف انٹرنیٹ کمپنی ہے۔ اس کی مالیت چھ اعشاریہ تین بلین ڈالر ہے۔ اس کے چیف تاکافومی ہوری جاپان کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی انڈیکس تین ہزار پر16.05.2003 | صفحۂ اول سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی17 April, 2004 | پاکستان معلق پارلیمان کا خطرہ، مارکیٹ ڈاؤن27 April, 2004 | انڈیا سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈوب گئے21 April, 2005 | پاکستان بھارتی حصص بازار میں ریکارڈ اضافہ01 December, 2004 | انڈیا ممبئی اسٹاک، ریکارڈ اضافہ08 September, 2005 | انڈیا انڈیا: سٹاک ایکسچینج میں تیزی 20 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||