سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی اسٹاک ایکسچنج کافی عرصہ سے تیزی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کا انڈیکس تقریباً ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کرتا ہے۔ یہ انڈیکس پچھلے ماہ کے وسط میں پانچ ہزار نکات سے بڑھ گیا تھا اور اس ماہ پانچ ہزار پانچ سو سے زیادہ ہوگیا۔ جمعہ کو انڈیکس میں چوہتر اعشاریہ چھ آٹھ نکات کا اضافہ ہوا اور وہ پانچ ہزار پانچ سو بیاسی اعشاریہ دو آٹھ پر بند ہوا۔ جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جمعہ کو حصص کا لین دین بھی سب سے زیادہ ہوا اور مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق ایک اعشاریہ ایک دو ارب سے زیادہ حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔ مارکیٹ میں دو سو تیئس حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو ساٹھ میں کمی ہوئی۔ سب سے زیادہ لین دین سرکاری ادارے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوا جس کے اُنیس کروڑ اٹھتر لاکھ سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ’سرمایہ کار کارپوریٹ آمدنی اور تعمیراتی صنعت کے لئے حوصلہ افزا اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس صنعت کے لئے بعض مراعات کا اعلان کیا جائے گا‘۔ سٹاک کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ مارکیٹ میں ابھی اور اضافہ ہوگا اور اگلے ہفتے جب کاروبار شروع ہوگا تو جمعہ کو پانچ ہزار پانچ سو بیاسی پر بند ہونے والا انڈیکس چھ ہزار کی حد پار کرلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||