BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 03:57 GMT 08:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برڈ فلو وائرس : ترکی میں 14 متاثر
ناقدین کا کہنا ہے کہ مرغیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ دیر سے شروع ہوا
ترکی کے مختلف حصوں میں برڈ فلو سے متاثرہ افراد کے کئی اور کیس سامنے آئے ہیں جن کے مطابق اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد اب چودہ تک پہنچ گئی ہے۔

اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ متاثرہ افراد انتہائی مہلک H5N1 کا شکار ہیں اور اس سے واضح ہے کہ اب برڈ فلو سے متاثر لوگ ترکی کے وسطی، مشرقی اور شمالی علاقوں میں موجود ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے نئے کیس سامنے آنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔

تاہم صحت کے ماہرین کہتے ہیں کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں پھیل رہا ہے۔

وہ دو بچے جو برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہوئے ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت کا سبب مرغیوں کے قریب رہنا تھا۔

تاہم ان دونوں بچوں کی اس بہن کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی برڈ فلو سے ہلاک ہوئی تھی۔

ابھی تک عالمی ادارۂ صحت نے صرف دو افراد کے برڈ فلو سے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ تجزیے عالمی ادارے کی اس لیبارٹری میں کیے گئے جو لندن میں واقع ہے البتہ ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے خیال میں ترک حکومت کے اندازے بھی درست ہیں۔

گزشتہ روز یہ خبر تھی کہ برڈ فلو کا وائرس مغرب کی سمت پھیلتا ہوا ترکی کے دارالحکومت انقرہ تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد عالمی طور پر اس مہلک وائرس کے بارے میں خدشات بڑھ گئے تھے اور ترکی کے مشرق میں تقریباً افراتفری کا عالم تھا۔

ترکی میں بی بی سی کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ ترکی کے مشرقی حصوص میں تقریباً افراتفری کا عالم ہے اور ہسپتالوں میں لوگوں کا ہجوم ہے جو یہ شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں صحیح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

نامہ نگار کے مطابق مقامی حکام برڈ وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مرغیوں کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مرغیاں خود ہلاک کر دیں اور انہیں زمین میں دبا دیں۔

انقرہ میں جو لوگ برڈ فلو کے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شہر سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ایک قصبے کے رہائشی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو وائرس کیسے لگ گیا البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ جہاں سے ان لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے وہاں بطخوں کو برڈ فلو تھا۔

برڈ فلو عرف عام میں پرندوں یا مرغیوں سے انسانوں میں پھیلنے والی مہلک بیماری کو کہا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
'برڈ فلو کی دوا نہ خریدیں'
17 October, 2005 | آس پاس
برڈفلو: سوال وجواب
15 October, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد