برڈفلو: سوال وجواب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایوین فلو کے جسے عرف عام میں برڈ فلو کہا جاتا ہے، ایشیا میں کئی ہلاکتوں کا سبب بننے اور اب ترکی اور رومانیہ میں اس کے پھیلنے کے بعد لوگوں میں فکر مندی بڑھ رہی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ بیماری ہے کیا اور انسانوں کو اس سے کیا ممکنہ خطرات ہیں۔ سوال: ایوین فلو کیا ہے؟ پرندوں میں پندرہ مختلف قسم کے فلو ہو سکتے ہیں تاہم ان میں سب سے زیادہ متعدی اقسام، جو کے پرندوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہیں، ایچ5 اور ایچ7 کہلاتی ہیں۔ وائرس کی جو قسم اس وقت سب سے زیادہ پھیل رہی ہے اسے ایچ5 این1 کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ برڈ فلو کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ سکتی ہے اور یہ وبا کی طرح پھیل سکتی ہے۔ ابھی تک یہ بیماری جانوروں سے انسانوں کو لگتی رہی ہے۔ برڈ فلو وائرس جو 1997 سے اب تک 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس وبا کی شدت کے بارے میں کوئی صیح اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 1968 فلو وبا کی طرح بھی ہو سکتی ہے جس میں دس لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ سائنسدانوں کے مطابق برڈ فلو 1918 میں آنی والی فلو وبا کی طرح شدید بھی ہو سکتی ہے جس میں پانچ کرورڑ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ سوال: کیا ایوین وائرس کو کسی ملک میں آنے سے روکا جا سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق اگر گھریلو مرغیاں وغیرہ پولٹری فارموں کے قریب نہ جائیں تو ان کے بیمار ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔ سوال: انسان ایون فلو کا شکار کیسے ہوتے ہیں؟ سوال: اب تک کتنے لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں؟ سوال: کیایہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ سکتا ہے؟ تھائی لینڈ میں ایک مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک بچی سے وائرس اس کی ماں کو لگا اور دونوں مرگئیں۔ سوال: کیا اس کی کوئی ویکسین ہے؟ سوال: کیا ہم چکن کھا سکتے ہیں۔ ایبرڈین یونیورسٹی کے پروفیسر پینگٹن کے مطابق انسان کو چکن کھانے صرف اس صورت میں خطرہ ہو سکتا ہے جب وہ مردہ چکن کی خشک ہڈیوں کے پاؤڈر کو سونگھے۔ شاید اس صورت میں بھی ایون فلو ہونے کا خطرہ نہیں ہو۔' سوال: اس وائرس کو ترکی اور رومانیہ تک محدود رکھنے کے لیے کیا ہو رہاہے؟ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||