ایرانی انقلابی گارڈ کے سربراہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرن کے انقلابی گارڈز کے سربراہ احمد کاظمی اور ان کے بارہ نائب ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے سربراہ شمال مغربی ایران میں فالکن جیٹ کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ان کے بارہ نائب بھی طیارے میں سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کے ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ احمد پناہی کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد کاظمی ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں انقلابی گارڈز کے سربراہ کا عہدہ سب سے بڑا فوجی عہدہ تصور کیاجاتا ہے۔ پچھلے مہینے ایران کا فوجی طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک سو اٹھائیس لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ایران: امریکہ کا اگلا نشانہ؟ 08 September, 2004 | آس پاس ’قدامت پسندوں کا پلڑہ بھاری‘25 February, 2004 | آس پاس برطانوی الزام جھوٹ ہے: ایران06 October, 2005 | آس پاس ایران کا پاپ انقلاب13 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||