BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 February, 2004, 17:48 GMT 22:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قدامت پسندوں کا پلڑہ بھاری‘
ایرانی انتخابات
ان انتخابات میں کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہوسکی ہیں
ایرانی پارلیمان کے انتخابات کے پہلے دور کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ قدامت پسندوں نے کُل دو سو نوے نشستوں میں سے ایک سو چھپن نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

انتخابات کے دوسرے دور میں مزید ساٹھ نشستوں کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔ اب تک اِصلاح پسندوں نے تقریباً چالیس اور آزاد امیدواروں نے چونتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔

ایران کے اعلی ترین رہنما آیت اللہ علی خامنئی نے ان انتخابات کو ایران کے دشمنوں کی شکست قرار دیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنئی نے ان انتخابات کو منصفانہ اور آزادانہ قرار دیا ہے اور امریکہ کی طرف سے ان انتخابات پر کی جانےوالی ہر تنقید کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

آیت اللہ نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ جن لوگوں کو انتخابات میں مسترد کر دیا گیا ہے وہ امریکی تھے، صیہونی تھے اور ایران کے دشمن تھے۔

قدامت پسندوں کو چار سال پہلے ہونے والے انتخابات میں شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔

جمعہ کو ہونے والےانتخابات سے پہلے شوری نگہبان نے دو ہزار اصلاح پسند امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

آیت اللہ علی خامنئی نے کہا کہ ’امریکی استعمار‘ کی طرف سے ان انتخابات پر ظاہر کئے جانے والے شک و شبہات کی کوئی اہمیت نہیں۔

اصلاح پسندوں کے مطابق تہران میں تیس فیصد سے کم لوگوں نے ووٹ ڈالے جبکہ ملک بھر میں ووٹ ڈالنے والے لوگوں کی تعداد پچاس فیصد سے کم رہی۔

تاہم ووٹ ڈالنے والوں کی شرح کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہوسکیں۔ یاد رہے کہ سابقہ پارلیمان میں تیرہ خواتین شامل تھیں۔

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار جم مور کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں کا تناسب ان انتخابات میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق چالیس سے پچاس فیصد تک لوگوں نے ووٹ ڈالے ۔

تہران میں جہاں اصلاح پسندوں کا گڑھ ہے ووٹ ڈالنے والوں کا تناسب صرف اٹھائیس فیصد رہا۔

کچھ اصلاح پسند، ووٹروں کو ان انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر اکساتے رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد