BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 January, 2006, 05:30 GMT 10:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یروشلم ووٹنگ: امریکہ کی حمایت
اشراوی
اسارائیلی اہلکار فلسطینی رہنما حنان اشراوی کا مشرقی بیت المقدس میں انتخابی مہم سے منع کر رہا ہے
امریکہ نے کہا ہے کہ فلسطینی پارلیمانی اس ماہ کے آخر میں پروگرام کے مطابق ہونے چاہیں اور ان انتخابات کیلیے فلسطینیوں کو مشرقی یروشلم میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے۔

فلسطینیوں نے منگل کو مذکورہ انتخابات کے لیے مشرقی بیت المقدس میں انتخابی مہم شروع کرنے کی کوشش کی لیکن اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے فلسطینی رہنماؤں کو روک دیا۔

نئے فلسطینی پارلیمان کے انتخاب کے لیے پچیس جنوری کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

فلسطینی رہنما محمود عباس دو روز کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی تو وہ انتخابات ملتوی کر دیں گے۔

اسرائیلی اہلکاروں نے حنان اشراوی اور مصطفیٰ برغوثی کو کہا کہ اسرائیلی قانون کے مطابق کسی فلسطینی کو مشرقی بیت المقدس میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انتخابات کی ممکنہ تاریخ میں صرف تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں لیکن صورتحال اب بھی واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ انتخابات منعقد ہوں گے بھی یا نہیں۔

اسرائیلی حکومت نے اب تک مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کو حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

’الفتح‘ کو ان انتخابات میں شدت پسند تنظیم حماس سے سخت سیاسی مقابلے کا سامنا ہے۔ حماس پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

الفتح کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ’فتح‘ کو انتخابات میں شکست کا خطرہ ہے اور اس کے رہنما خود چاہتے ہیں کہ انتخابات میں تاخیر ہو۔

الفتح نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس ماہ انتخابات کے انعقاد کے وعدے پر قائم ہے بشرطیکہ اسرائیل مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے اور انتخابی مہم سے حماس کی طاقت میں اضافہ ہو گا اور وہ اس کے حق میں نہیں۔

اسی بارے میں
فلسطینی انتخابات کو خطرہ
21 December, 2005 | آس پاس
الیکشن نہیں لڑوں گا: قریع
24 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد