بیجنگ نیوز کے صحافیوں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے اصلاح پسند اخبار ’بیجنگ نیوز‘ کے ایڈیٹر کی برطرفی کے خلاف اس اخبار کے لگ بھگ ایک سو صحافیوں نے واک آؤٹ کیا ہے۔ اخبار پر کمیونسٹ پارٹی کا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے بیجنگ نیوز کے ایڈیٹر اِن چیف یانگ بِن اور دیگر دو سینیئر مدیروں کو برطرف کردیا گیا تھا۔ ان کی برطرفی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج کافی اہم ہے کیوں کہ کمیونسٹ حکومت کے تحت چین میں احتجاج اور صحافت کی آزادی نہیں ہے۔ اگرچہ بیجنگ نیوز جمعہ کو شائع ہوا لیکن اس میں خبریں اس کے اپنے صحافیوں کی کم اور سرکاری خبررساں ایجنسی ژِنہوا کی زیادہ تھیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تنازعے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ چین میں خبروں پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش ہورہی ہے۔ بیجنگ نیوز جیسے اخبارات قارئین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اور اشتہارات حاصل کرنے کے لیے خبریں شائع کررہے ہیں جس سے کمیونسٹ پارٹی کے سنسروں کے ساتھ تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ سے ہی چین کے ذرائع ابلاغ پر کنٹرول بنا رکھا ہے۔ تاہم حال میں حکومت کی جانب سے کچھ نرمی کے بعد اس سال کچھ واقعات پیش آئے ہیں جن سے ایسا لگتا ہے کہ شاید کمیونسٹ پارٹی اپنے کنٹرول میں کمی کرے۔ بیجنگ نیوز میں صحافیوں کے واک آؤٹ کے بارے چینی اخباروں میں کچھ نہیں لکھا گیا لیکن اس کے متعلق خبریں فوری طور پر انٹرنیٹ بلاگ اور بلیٹن بورڈز کے ذریعے پھیلنے لگیں۔ بیجنگ نیوز جمعہ کے روز صرف بتیس صفحات پر مشتمل تھا جبکہ دیگر روز یہ کم سے کم اسی صفحات کا ہوا کرتا تھا۔ | اسی بارے میں چین: صحافی پر جاسوسی کا الزام05 August, 2005 | آس پاس چین اپنے عوام کو آزادیاں دے: بش20 November, 2005 | آس پاس چین میں قیدیوں پر ’تشدد‘ کے واقعات02 December, 2005 | آس پاس چینی دانشوروں کا کھلا خط13 December, 2005 | آس پاس چین:فائرنگ کا حکم دینے والاافسرگرفتار11 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||