لندن پر حملے کی دس کوششیں: میئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے میئر کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد سے برطانوی دارالحکومت پر دس بار شدت پسند حملے کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ میئر کین لِونگسٹن نے کہا کہ اس طرح کی دو کوششیں گزشتہ جولائی میں زیرزمین ریلوے میں ہونے والے حملوں کی بعد بھی کی گئیں۔ سات جولائی کو زیرزمین ریلوے میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لندن کے میئر نے حملے کی ناکام ہونے والی کوششوں کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے پیچھے کوئی بین الاقوامی سطح پر منظم کوشش نہیں ہے۔ گزشتہ نومبر برطانوی پارلیمان کی ٹرانسپورٹ کمیٹی نے کہا تھا کہ شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو ’شدید خطرہ درپیش ہے۔‘ کمیٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’خطرہ اب بھی برقرار ہے۔‘ | اسی بارے میں لندن بمبار کی ویڈیو جاری02 September, 2005 | آس پاس بمباروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو20 September, 2005 | آس پاس 7جولائی: حملوں سے پہلے ریہرسل20 September, 2005 | آس پاس لندن حملہ آور برطانیہ کے حوالے 22 September, 2005 | آس پاس ’ریڈیکل مساجد نے زہرگھولا‘23 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||