BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 December, 2005, 16:57 GMT 21:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایریئل شیرون کو دل کا عارضہ
شیرون سن دو ہزار ایک سے اسرائیل کے وزیر اعظم چلے آ رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون کی خرابی صحت نے کئی حلقوں میں یہ تشویش پیدا کردی ہے کہ آیا وہ اگلے انتخابات کے بعد تیسری مدت کے لیے وزیراعظم کی ذمہ داریاں اٹھا بھی سکیں گے یا نہیں۔

آٹھ روز قبل ایک معمولی دل کے دورے کے باعث شیرون دو دن ہسپتال میں داخل رہے اور اب انہوں نے دوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق دل کے دورے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ایریئل شیرون کے دل میں سوراخ ہے۔ اگرچہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ معمولی سا پیدائشی مسئلہ ہے مگر پھر بھی کئی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک طبی طریقہ علاج کے ذریعہ ان کے دل کا سوراخ بند کردیا جائے گا۔ یہ علاج اگلے دو سے تین ہفتوں تک کیا جائے گا۔

ایک پریس کانفرنس میں شیرون کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کے سوراخ میں خون جمع ہونے کے باعث دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دل کا دورہ معمولی نوعیت کا تھا جس سے ان کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اگرچہ ڈاکٹروں کے مطابق یہ زیادہ فکر کی بات نہیں تاہم ستتر سالہ اسرائیلی رہنما کی خرابی صحت حکومتی حلقوں کے لیے فکر کا باعث ہے۔

ڈاکٹروں نےشسیرون کو غذہ کا سخت پرہیز بتایا ہے۔ دورے کے بعد کئی گھنٹوں تک ایریئل شیرون کی بولنے کی قوت متاثر رہی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ لیکود پارٹی چھوڑ کر ایک نئی جماعت ’کادیمہ’ تشکیل دی ہے۔ اب لیکود پارٹی کی سربراہی شیرون کے حریف بنیامن ناتنیاہو کے پاس ہے۔

شیرون سن دو ہزار ایک سے اسرائیل کے وزیر اعظم ہیں۔ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق اب بھی ان کی جماعت دیگر جماعتوں کی نسبت عوام میں زیادہ مقبول ہے۔

اسی بارے میں
قدیما:شیرون کی نئی پارٹی
24 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد