ایران میں مغربی موسیقی پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ملکی ٹی وی اور ریڈیو چینلوں سے نشر کی جانے والی مغربی اور ’غیر اخلاقی‘موسیقی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایرانی صدر نے ملک کو 1979 کے اسلامی انقلاب والے دور میں واپس لے جانے کا عہد کیا ہے۔ یہ پابندی اکتوبر میں ’سپریم کلچرل ریوولوشنری کونسل‘ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک حکم نامے کے بعد عائد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا تھا کہ ملک میں مغربی موسیقی نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ کونسل کے ایک بیان کے مطابق ’اسلامی جمہوریہ ایران میں مغربی اور غیر اخلاقی موسیقی پر پابندی کی ضرورت ہے‘۔ اس اقدام سے کئی فنکاروں مثلاً ایرک کلیپٹن اور جارج مائیکل کے گانوں پر پابندی لگ جائےگی کیونکہ ایران کے کئی ٹی وی پروگراموں کے پس منظر میں متعدد بین الاقوامی سطح پر مشہور گانے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جن میں جارج مائیکل کا ’کیئرلس وسپرز‘ کلپٹن کا رش اور ایگلز کا ’ہوٹل کیلیفورنیا‘ بھا شامل ہیں۔ ایران کے ایک موسیقار بابک زیابی پور کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی نامناسب اقدام ہے اور اس فیصلے سے نا تجربہ کاری اور کم علمی ظاہر ہوتی ہے۔ احمدی نژاد اسی سال ملک کے صدر بنے ہیں اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ ملک میں حال ہی میں جاری کیے گئے اصلاحات کے عمل کو موڑ دیں گے اور ملک کو انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب والے دور میں واپس لے جائیں گے۔ کونسل نے اپنے اکتوبر کے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ ملک میں نشر کی جانے والی فلموں اور ٹی وی پروگراموں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان میں سے بھی غیر اخلاقی حصے حذف کیے جاسکیں۔ صدر احمدی نژاد کے منصوبے میں اعتدال پسند حکومتی ارکان کو حکومتی عہدوں سے خارج کرنا بھی شامل ہے۔ ان کی جگہ سابق فوجی کمانڈر اور سیاسی تجربہ نہ رکھنے والے مذہبی رہنما رکھے جائیں گے۔ | اسی بارے میں ایٹمی بندش کے لیے ایران سے اصرار 11 August, 2005 | آس پاس ایران: ججوں کو اسلحے کی اجازت 28 August, 2005 | آس پاس کوفی عنان نے ایران کا دورہ رد کردیا05 November, 2005 | آس پاس ایران: نئے ایٹمی بجلی گھرکی تعمیر05 December, 2005 | آس پاس عراقی صدر کا پہلا دورہ ایران 21 November, 2005 | آس پاس ’ایران پر دنیا کے صبر کی انتہا‘09 December, 2005 | آس پاس ایران: وزیر تیل کے نام کی منظوری11 December, 2005 | آس پاس عراق میں ایرانی باشندوں کا اغواء 12 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||