بغداد: پانچ ہلاک، نائب گورنر زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں مختلف حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک حملے میں شہر کے نائب گورنر زیاد طارق الزوبئی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم مسلح شخص نے شمالی ضلع عامل میں شہر کے نائب گورنر زیاد طارق الزوبئی کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں گورنر زخمی اور ان کے تین باڈی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے واقعے میں پولیس کے ایک کرنل کے قافلے کے نزدیک ایک گاڑی میں بم دھماکہ ہوا۔ جس میں پولیس کرنل بچ گئے لیکن دو شہری اس حملے کی زد میں آ کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراق میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے آٹھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جن کے بارے میں پہلے یقین تھا کہ وہ سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت سے قیدیوں کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کےشبہ میں قید کیا گیا تھا۔ فوج کی جانب سے ان افراد کے نام جاری نہیں کیے گئے لیکن عرب سیٹلائٹ چینل العربیہ کے مطابق ان افراد میں چیف ایٹومک انرجی اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم حومان عبد الخالق اور سابق وزیر مواصلات احمد مرتضی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں عراق میں امریکی فوج کا پروپیگینڈا02 December, 2005 | آس پاس عراق میں ایرانی باشندوں کا اغواء 12 December, 2005 | آس پاس ٹرن آؤٹ %70 سے زائد: عراقی اہلکار16 December, 2005 | آس پاس الزرقاوی غلطی سے رہا: عراقی وزیر16 December, 2005 | آس پاس ’عراق سے فوری واپسی خطرناک ہے‘19 December, 2005 | آس پاس ڈک چینی عراق کے دورے پر 18 December, 2005 | آس پاس عراق: جرمن مغوی رہا کر دی گئی18 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||