نومنتخب افغان پارلیمینٹ کا پہلا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں منتخب ہونے والی افغان پارلیمینٹ کا افتتاحی اجلاس پیر کو کابل میں ہو رہا ہے۔ افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کے مطابق گزشتہ تیس سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کی منتخب پارلیمینٹ کی منتخب قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اٹھارہ ستمبر دو ہزار پانچ کو ہونے والے انتخابات سن انیس سو انہتر کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں 249 رکنی وولیسی جرگہ یا قومی اسمبلی اور ایک سو دو رکنی مشیرانو جرگہ یا پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا وجود میں آیا ہے۔ رحیم اللہ یوسفزئی کے مطابق اس پارلیمینٹ میں افغانستان مختلف دھڑوں کے لوگ موجود ہوں گے۔ ’نومنتخب ارکان میں سے اکثریت سابق مجاہدین کمانڈروں کی ہے جبکہ کچھ قوم پرست اور کیمونسٹ بھی منتخب ہو کر آئے ہیں۔ نئی پارلیمینٹ میں 68 خواتین ارکان بھی شامل ہوں گی۔‘
موجودہ اسمبلی کے تمام ارکان غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہو کر آئے ہیں۔ امریکی نائب صدر ڈِک چینی افغان پارلیمینٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کابل کے دورے پر ہیں جبکہ دیگر کئی ملکوں کے نمائندے بھی اجلاس کے موقع پر افغان حکومت کے مہمان ہوں گے۔ نامہ نگاروں کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی غیریقینی صورت حال کے پیش نظر زیادہ تر مہمان کابل آنے کا پروگرام خفیہ رکھیں گے کیونکہ جمعہ کے روز ہی افغان پارلیمینٹ ہاؤس کے قریب ہی ایک خودکش حملہ ہوا تھا۔ | اسی بارے میں ایوان بالا کےلیے34 ار کان کا تقرر11 December, 2005 | آس پاس ڈک چینی عراق کے دورے پر 18 December, 2005 | آس پاس قندھار: دو ہلاک، چھ زخمی04 December, 2005 | آس پاس ہلاکتوں پرطالبان کی مذمت 20 October, 2005 | آس پاس ہلمند: نو افغان پولیس اہلکار ہلاک 22 October, 2005 | آس پاس ’امریکی غلطی‘: چار افغان ہلاک 07 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||