کوئزومی سکوٹر پر دفتر آ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کے وزیرِ اعظم جونیچیرو کوئزومی جمعہ کو جدید سیگوے سکوٹر پر دفتر کام پر آئے۔ صدر جارج بش کی طرف سے دیے گئے اس تحفے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جاپان کے وزیرِ اعظم اس سکوٹر پر دفتر آئے ہیں۔ کوئزومی نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو گھر پر اس سکوٹر کو چلانے کی بہت پریکٹس کی تھی۔ انہوں نے اسے اپنے صحن میں آگے اور پیچھے کی طرف چلایا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بہت آرام دہ سواری ہے۔ صدر بش سن 2003 میں اپنی سیگوے سے نیچے گر گئے تھے۔ وزیرِ اعظم کوئزمی تصویر کھنچوانے کا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتے۔ جون میں دفاتر میں ائرکنڈیشن کے کم استعمال کی مہم میں وہ دفتر کھلے گلے والی اوکناوان قمیض پہن کر آ گئے تھے۔ | اسی بارے میں جاپان کی گرمیاں: نہ ٹائی نہ کوٹ01 June, 2005 | آس پاس دل کے لیے تخت کی قربانی15 November, 2005 | آس پاس جاپان: سو سال کے بوڑھے، پچیس ہزار13 September, 2005 | آس پاس جاپان میں شرح زچگی میں کمی01 June, 2005 | آس پاس مردوں کے لیے ’عورت کی گود ‘14 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||