 | | | ایک سو سال کی عمر رکھنے والوں میں اسی فیصد خواتین ہیں |
جاپان میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں ملک میں اس ماہ کےآخر تک ایک سو سال کی عمر کے لوگوں کی تعداد پچیس ہزار تک پہنچ جائے گی۔ اس سے قبل جب انیس سو تریسٹھ میں حکومت نےایک سو سال کی عمر کے افراد کی گنتی کی تھی توملک میں ان کی تعداد ایک سو تریپن تھی۔ موجودہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایک سو سال کی عمر رکھنے والوں میں اسی فیصد خواتین ہیں۔ ملک میں بڑی عمر کے لوگوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جاپان کے وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی نےاپنی انتخابی مہم میں پینشن کے نظام میں اصلاحات کوسر فہرست رکھا تھا۔ |