BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 December, 2005, 18:15 GMT 23:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تہران: آلودگی، سینکڑوں بیمار
تہران میں ماسک پہن کر جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی ہے
آلودگی میں کمی کے لیے ٹریفک پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں
تہران میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور سولہ سو سے زائد لوگوں کو آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب ہسپتال جانا پڑا۔

ہسپتالوں کی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ تھکاوٹ اور سر درد کی شکایت بھی کر رہے ہیں۔

گردوغبار کی لہر کو کم کرنے کی غرض سے ٹریفک کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور شہر کی صفائی کے لیے سرکاری دفاتر اور سکول بند کر دیے گئے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر آلودگی کا یہی حال رہا تو ہزاروں ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

تہران سے بی بی سی کے نمائندے فرانس ہیریسن نے بتایا کہ بارش نہ ہونے اور ہوا کے نہ چلنے کے باعث شہر کے اردگرد پہاڑوں نے گردوغبار کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے آلودگی کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ ملک افضلی نے اتحاد اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد منگل کے روز دارالحکومت میں ہونے والے طیارے کے حادثے سے کم نہیں ہے جس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم دھویں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پیر کے روز سے شہر کے اندرونی علاقوں میں گاڑیوں کو صرف متبادل دنوں میں آنے کی اجازت ہو گی۔ اس بات کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا جائے گا کہ ان کی نمبر پلیٹوں کے شروع میں طاق عدد ہے یا جفت عدد۔

حکام شہر میں چلنے والی تیس لاکھ گاڑیوں کو اس آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر گاڑیوں میں آلودگی کم کرنے کا جدید فلٹر موجود نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تہران میں ہر سال فضائی آلودگی کے باعث پانچ ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

66عالمی حدت کا دن
دنیا بھر میں آلودگی کے خلاف مظاہرے
اسی بارے میں
عالمی حدت: امریکہ پر دباؤ
29 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد