BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 November, 2005, 01:14 GMT 06:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی حدت: امریکہ پر دباؤ
فروری میں کیوٹو معاہدے کے بعد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی پہلی کانفرنس کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شروع ہو گئی ہے جس کے آغاز پر مختلف ملکوں نے آب و ہوا سے متعلق امریکی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

اس کانفرنس کے مندوبین اگلے سات برسوں میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے اہداف طے کرنے کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔

مندوبین یہ بھی دیکھیں گے کہ جب دو ہزار بارہ میں کیوٹو معاہدہ ختم ہو جائے گا تو اس کے بعد کیا اقدامات اٹھانے ضروری ہوں گے۔

موٹریال میں جونہی اس کانفرنس کا آغاز ہوا کینیڈا نے زمین کے لیے اس ’انتہائی مہلک خطرے‘ سے نمٹنے کے طریقے میں بھر پور عالمی شرکت پر زور دیا۔

میزبان ملک اس کوشش میں ہے کہ کوئی ایسا فارمولا مل جائے جس سے امریکہ، دیگر صنعتی ممالک اور ترقی پذیر اقوام مستقبل کے لائحہ عمل پر ایک مشترک بیان جاری کر سکیں۔

بارہ روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ہزاروں سائنس دان، ماحولیات کے ماہرین اور حکومتوں کے اہکار شریک ہیں۔

امریکہ جو یہ سمجھتا ہے کہ کیوٹو معاہدے سے اس کی ترقی اور معاشی نمو کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ کینیڈا کی اس تجویز کی راہ روکے گا۔

صدر بش کے چیف ماحولیاتی مشیر کہہ چکے ہیں کہ امریکہ اہداف کی پابندیاں قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا ’ہمیں اہداف مقرر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس معاہدے سے ہٹ کر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے کئی دوسرے اقدامات سامنے آچکے ہیں۔‘

تاہم چونکہ امریکہ نے کیوٹو پروٹوکول پر دستخط نہیں کیے اس لیے وہ اس کانفرنس میں کیوٹو پروٹوکول کے ذیل میں ہونے والی رسمی بحث میں حصہ نہیں لے گا۔

لیکن بات چیت کی میز پر امریکی موجود ہوں گے کیونکہ وہ عالمی آب و ہوا میں تبدیلی کے اقوامِ متحدہ کے کینوینشن کے شرکاء ہیں۔

ماحولیات کے تحت امریکہ پر دباؤ ڈالنے والے گروپ کہتے ہیں کہ عالمی حدت کے مسئلے پر امریکہ کو از سرِ نو کیوٹو پروٹوکول پر بات چیت کے لیے مجبور کرنے کی کوشش بے معنی ہے۔

اسی بارے میں
تبدیلئ آب و ہوا، سربراہ اجلاس
28 November, 2005 | نیٹ سائنس
ماحول دوست میں سرمایہ کاری
10 May, 2005 | نیٹ سائنس
عالمی حدت میں اضافہ حقیقت ہے
18 February, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد