BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 December, 2005, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ: کیمرون نئے کنزرویٹِو رہنما
نتائج کے اعلان کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیوِڈ کیمرون
برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت کنزرویٹِو پارٹی کے انتخابات میں نوجوان رہنما ڈیوِڈ کیمرون کو جماعت کے اراکین نے پارٹی کا رہنما منتخب کرلیا ہے۔

نتائج کے مطابق کنزویٹوپارٹی کے انتالیس سالہ رہنما ڈیوِڈ کیمرون کو سب سے زیادہ ایک لاکھ چونتیس ہزار اور چار سو چھالیس ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف ڈیوِڈ ڈیوِس کو چونسٹھ ہزار تین سو اٹھانوے ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔

ڈیوِڈ کیمرون برطانوی پارلیمان میں پہلی بار سات دسمبر کو بحث کے دوران وزیراعظم ٹونی بلیئر سے آمنے سامنے ہوں گے۔ برطانوی سیاست میں کیمرون کا موازنہ ٹونی بلیئر سے کیا جاتا رہا ہے کیوں کہ ٹونی بلیئر نے جب لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی تو کم تجربہ کار تھے لیکن کیمرون کی طرح اپنی جماعت کے نوجوان رہنما تھے۔

ذیلی صفوں سے پارٹی کی قیادت تک کا سفر ڈیوڈ کیمرون نے بہت تیزی سے طے کیا۔ سات ماہ پہلے جب عام انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کی مسلسل تیسری شکست کے بعد اس وقت کے قائد مائیکل ہاورڈ نے قیادت سے استعفی دیا تو ڈیوڈ کیمرون کے بارے میں عام تاثر یہ ہی تھا کہ وہ اس منصب کے لیے کم عمر اور ناتجربہ کار ہیں۔

اگرچہ وہ اپنی پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے مشیر رہ چکے تھے لیکن خود دو ہزار ایک کے انتخابات میں پہلی بار پارلیمنٹ میں پہنچے تھے۔ حکمراں جماعت لیبرپارٹی کے سن انیس سو ستانوے میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کنزویٹیو پارٹی کی قیادت پانچ بار تبدیل ہو چکی ہے۔

اب ان کی پارٹی انہیں حکمراں جماعت کے سربراہ اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا ہم پلہ سجمھتی ہے۔

انتِخابات کے نتائج کے بعد کیمرون نے کہا: ’میں ایک ایسی کنزویٹیو جماعت کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اور قیادت کروں گا جو جب، (ٹونی بلیئر کی موجودہ) حکومت ٹھیک کام کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے اور جب وہ راہ سے بھٹکے گی تو ہم اس کا محاسبہ کریں گے اور اس پر تنقید کریں گے۔ ہم اس ملک کے مستقبل سے نہیں کھیلیں گے۔‘

اسی بارے میں
ٹوری: قدیم ترین برطانوی پارٹی
15 April, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد