بش کی جیوری میں حاضری ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹیکساس کے ایک جج نے صدر جارج بش کو جیوری خدمت کی تاریخ میں تبدیلی کر دی ہے لیکن جارج بش کو اگلے چھ مہینوں میں جیوری خدمت کرنا ہوگی۔ جج نے صدر جارج بش کو جیوری خدمات کے لیے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن وائٹ ہاؤس کے رابطہ کرنے پر جیوری خدمت کی تاریخ میں تبدیلی پر راضی ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں کوئی نوٹس نہیں آیا لیکن ان کو آخباروں کی خبروں سے کا پتہ چلا تھا کہ صدر جارج ڈبلیو بش کو جیوری خدمت کے لیے بلایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ صدر بش جیوری خدمت کو اہم معاشرتی فرض تصور کرتے ہیں اور اس کے لیے حاضر ہونا چاہتے ہیں لیکن وہ مصروفیات کی وجہ سے تاریخوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ٹیکساس کے جج نے اخبار کو بتایا ہے کہ اگر صدر بش کی جیوری خدمت کے لیے غیرحاضری پر وہ شیرف کی خدمات حاصل نہیں کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر بش ریاستی امور نپٹانے میں مصروف ہیں۔ جج نے کہا کہ جیوری خدمت اہم معاشرتی خدمت ہے لیکن ان کے خیال میں ملک کا انتظام چلانا اور وہ بھی حالت جنگ کے زمانے میں بہت اہم فرض ہے اس کی جیوری خدمت سے زیادہ اہمیت ہے۔ صدربش کے سیاسی حریف جان کیری 2004 بھی جیوری خدمت سر انجام دے چکے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق سے نہیں جائیں گے: جارج بش22 September, 2005 | آس پاس ’میں نے بار بار صدر بش کو سمجھایا- -‘30 October, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: تحقیقات کا آغاز09 November, 2005 | آس پاس الزام مضحکہ خیز ہے: وائٹ ہاؤس22 November, 2005 | آس پاس الجزیرہ کا ٹونی بلیئر کو خط26 November, 2005 | آس پاس ’بش کے بیان کی تفتیش کریں‘26 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||