عراق سے نہیں جائیں گے: جارج بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ امریکی فوجیں عراق سےنہیں جائیں گی کیونکہ اس سے دشمنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ امریکی صدر جارج بش نے پینٹاگون میں بریفنگ کے بعد کہا کہ ماضی میں امریکہ نے کئی مواقع پر نرمی دکھائی جس سے اس کے دشمنوں کو یہ تاثر ملا کہ امریکہ ایک کمزور ملک ہے اور وہ اپنی حفاظت کرنے کی اہلیت اور حوصلہ نہیں رکھتا۔ ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جارج بش نے کہا 1979 میں امریکی باشندوں کی ایران میں گرفتاری پر مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو یہ حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے امریکہ پر حملے شروع کر دیئے۔ صدر بش نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ عراق میں تشدد کی لہر مزید تیز ہو سکتی ہے۔ صدر بش نے شام کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے عراق میں داخلے کو روکنے کے لیے زیادہ موثر اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||