BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 June, 2004, 00:35 GMT 05:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشکلات کا اندازہ نہیں تھا‘
متاثرین
حملوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں
امریکہ نے جمعرات کے حملوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ عراق میں اسے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے یہ بیان کل کے تشدد آمیز واقعات کے بعد دیا۔ کئی ماہ کے بعد تشدد آمیزی کے بدترین دن عراق میں سو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

کولن پاول نے کہا ’ امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ بغاوت اس حد تک بڑھ سکتی ہے‘۔

اس سے پہلے عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ خونریزی کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کو کچل دیا جائے گا۔

جمعرات کی شام شعیہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی فوج نے فائربندی کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ اعلان بغداد کے علاقے صدر سٹی میں کیا گیا تھا۔

اعلان کے مطابق ’مہدی فوج‘ نے یہ فیصلہ قومی مفاد کے پیش نظر کیا ہے اور ان عناصر کو نا کام بنانے کے لئے جو عراق میں اقتدار کی منتقلی کا عمل خراب کرنا چاہتے ہیں۔

بغداد کا یہ علاقہ مقتدیٰ الصدر کی فوجوں کے کنٹرول میں ہے اور اپریل سے اتحادی فوج کو ان سے سخت مذاحمت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد