’میں نے بار بار صدر بش کو سمجھایا- -‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی کے وزیرِاعظم سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر بش کو بار بار سمجھایا تھا کہ وہ عراق پر حملہ نہ کریں۔ اطالوی وزیرِ اعظم نے یہ بات ایک ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ یہ انٹرویو پیر کو نشر ہوگا جب سلویو برلسکونی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے صدر بش کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ عراق پر حملہ نہ کریں کیونکہ انہیں اس پر کبھی یقین نہیں تھا کہ عراق میں جمہوریت لانے کے بہترین طریقہ طاقت کا استعمال ہوگا۔‘ برلیسکونی کی حکومت نے عراق پر حملہ کرنے کے لیے اتحادی فوج کے ہمراہ اپنی فوج نہیں بھیجی تھی۔ البتہ جب صدام حسین کی حکومت ختم ہوگئی تو اٹلی نے تین ہزار کے قریب فوجی عراق روانہ کیے تھے۔ ان میں سے تین سو کے قریب فوجی حال ہی میں واپس وطن آئے ہیں۔ اٹلی میں اگلے برس عام انتخابات ہو رہے ہیں اور رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے مدِ مقابل امیدوار رومانو پرودی سے پیچھے ہیں۔پرودی نے وعدہ کیا ہے کہ منتخب ہو کر وہ عراق سے اپنی تمام فوج واپس بلا لیں گے۔ | اسی بارے میں جج پاگل ہیں: برلسکونی05.09.2003 | صفحۂ اول برلسکونی کے پیار کے گیت31 October, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||