BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 31 October, 2003, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برلسکونی کے پیار کے گیت
اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی اور ماریئانو اپیسیلا
برلسکونی پہلے بحری جہازوں میں گایا کرتے تھے

اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی نے اپنے پیار کے گیتوں کی ایک سی ڈی ریلیز کی ہے۔

گیتوں کی یہ سی ڈی انہوں نے شادی کے نغمیں گانے والے گائیک ماریئانو اپیسیلا کے ساتھ مل کر میلان میں ریلیز کی۔

سی ڈی کا نام ’بیٹر اے سونگ‘ ہے اور اس میں چودہ گیت ہیں۔ جن میں ’مائے ہارٹ ان مائے تھروٹ‘، ’ودآؤٹ یو‘ اور ’دس فالس گڈ بائے‘ شامل ہیں۔

اپیسیلا نے کہا ہے کہ برلسکونی نے گیت واقعی دل سے لکھے ہیں۔

اگرچہ اطالوی وزیرِ اعظم اپنے دورِ جوانی میں بحری جہازوں پر گانا گانے کا کام کرتے تھے اس سی ڈی میں انہوں نے ایک بھی گیت نہیں گایا۔

گیتوں میں روایتی پیار محبت، ہجر فراق اور رقابت کی باتیں کی گئی ہیں۔

اپیسیلا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اطالوی وزیرِ اعظم کے نجی مغنی ہیں۔ وہ پہلے نیپلیز میں کار پارک کے ایٹینڈینٹ کے طور پر کام کرتے تھے اور ساتھ ساتھ کیفے اور محفلوں میں گاتے تھے۔ ان کی ملاقات اطالوی وزیرِ اعظم سے 2001 میں ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔

اب وہ سال میں ایک مرتبہ برلسکونی کے لئے گاتے ہیں جب وہ چھٹیوں میں فراغت اور تنہائی کے لئے سارڈنیا کے مقام پر جاتے ہیں۔

سی ڈی کے کور پر سورج کے سامنے دو افراد کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے کھڑے دکھایا گیا ہے اور کور کے اندر برلسکونی کی دستخط شدہ تصویر بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد