کویت:4پاکستانیوں کوپھانسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کویت میں حکام نے چار پاکستانی شہریوں کو منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں سر عام پھانسی دی ہے۔ محمد احمد خان، سید شاہ، فیض یوسف اور عبدالبسیر نامی ان افراد کو وزارت داخلہ کی عمارت میں اتوار کو پھانسی دی گئی جہاں پر لوگوں کو آنے کی عام اجازت تھی۔ حکام کے مطابق ان افراد کو سن دو ہزار دو میں کویت کے ہوائی اڈے سے مختلف واقعات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان چاروں افراد کے پیٹ میں منشیات سے بھرے پائے گئے تھے۔ کیپسول سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت بیس لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ کویت نے جون دو ہزار دو میں سرعام پھانسی کی سزا دوبارہ متعارف کروائی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||