BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 September, 2005, 01:33 GMT 06:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لنڈی انگلینڈ کو تین سال قید
لنڈی کے بوائے فرینڈ کو بھی مجرم قرار دیا جا چکا ہے
لنڈی کے بوائے فرینڈ کو بھی مجرم قرار دیا جا چکا ہے
امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے خاتون فوجی لنڈی انگلینڈ کو عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی اور غیر اخلاقی حرکات کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان الزامات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد بائیس سالہ لنڈی انگلینڈ تین سال قید کے علاوہ فوج سے نکال دیا گیا ہے۔ لنڈی پر قیدیوں پر تشدد کرنے اور ان کے ساتھ غیر اخلافی حرکات کرنے کے چھ مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔

سزا سنائے جانے سے قبل لنڈی انگلینڈ نے عراق میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ اتحادی فوجوں سے بھی معافی مانگی۔

ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کی جو تصاویر منظر عام پر آئی تھیں ان میں ایک تصویر میں لنڈی انگلینڈ ایک قیدی کے گلے میں پٹے ڈالے کھڑی ہنس رہی تھیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ برہنہ قیدیوں کے مینار کے پاس کھڑی قہقہے لگا رہی تھیں۔

لنڈی پر چلائے جانے والے مقدمے کے دوران عدالت نے صفائی کے وکلاء کا یہ استدلال مسترد کر دیا تھا کہ لنڈی انگلینڈ کو ان کے ساتھیوں نے گمراہ کیا تھا اور انہیں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر اکسایا تھا۔

ابوغریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنے والے فوجیوں کے گروپ میں نو فوجی شامل تھے۔

ان پر قیدیوں پر تشدد کرنے کے چار اور ساتھی فوجیوں کے ہمراہ قیدیوں کو برہنہ کرکے اُن کا مینار بنانے کی سازش کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔ ان کے علاوہ قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے اور اس حالت میں تصویریں بنوانے کا ایک اور الزام بھی ثابت ہو گیا تھا۔

66’ذمہ دار سب ہیں‘
’لنڈی کو قربانی کابکرا بنایا جارہا ہے‘۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد