مس انگلینڈ پر فرد جرم عائد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون فوجی لنڈی انگلینڈ کے خلاف عراقی قیدیوں پر ظلم کرنے اور ان سے بدسلوکی کی سازش کرنے کے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔ اٹھارویں ایئر بورن کؤر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مس انگلینڈ پر قیدیوں سے بدسلوکی کر کے امریکی افواج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تین اور الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کی شائع ہونے والی تصاویر میں مس انگلینڈ برہنہ قیدیوں کا تمسخر اڑا رہی تھیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر عراقی قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں سے ’تہہ دل‘ سے معافی مانگی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ چھ فوجیوں پر جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جب کہ سات کی سرزنش کی گئی ہے۔
رمزفیلڈ نے جن پر مستعفی ہونے کا دباؤ بھی ہے کانگریس کو بتایا کہ وہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ ابھی مکمل حقائق سامنے نہیں آئے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عراقی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر ان کے محکمہ کے رد عمل کے بارے میں انکوائری کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ پینتالیس دنوں کے اندر پیش کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||