BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 August, 2004, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لنڈی کے مقدمے کی سماعت ملتوی
لینڈی انگلینڈ کی تصاویر تمام بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھیں
لینڈی انگلینڈ کی تصاویر تمام بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھیں
عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے الزامات پر امریکی خاتون فوجی لنڈی انگلینڈ کے خلاف چلائے جانے والے مقدمے کی ابتدائی سماعت کو ان کے وکلاء کی طرف سے جرنیلوں اور اعلی فوجی افسروں کو گواہوں کے طور پر پیش کرنے کی درخواست کے بعد عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

لنڈی انگلینڈ کے وکلاء نے ایک درخواست میں کچھ جرنیلوں سمیت درجنوں فوجیوں کو گواہوں کے طور پر پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔ اس درخواست کے بعد فوجی جج کرنل ڈینز آرن نے سماعت کو ملتوی کر دیا۔

ان گواہوں میں نائب صدر ڈک چینی اور وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے نام بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگن نے ابو غریب میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی خبروں کی تردید کی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف عراقی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کرنے کی سازش کرنے، قیدیوں پر حملہ کرنے، اچھے احکامات کے خلاف کام کرنے، غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب کرنے، حکم عدولی کرنے اور اخلاق باختہ تصاویر رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چند ماہ قبل لنڈی انگلینڈ کی تصاویر شائع کی تھیں جس میں انھیں برہنہ قیدیوں کا تمسخر اڑاتے ہوئے اور ایک قیدی کے گلے میں رسی لپیٹ کر گھسٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

لنڈی کے وکلاء نے ان کا بھر پور دفاع کرنے کا عزم کیا ہے اور ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عراق میں امریکی پالیسی کو ناقص قرار دیا ہے۔

وہ اس مقدمے کو کم از کم چالیس گواہوں کو پیش کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

ان میں عراق میں امریکی فوج کے سربراہ ریکارڈو سانچے بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد