امریکی بمباری درجنوں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام کی سرحد پر واقع قائم نامی عراقی گاؤں پر امریکی فوج کی فضائی بمباری سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نےقائم کی تین عمارتوں کے آس پاس بم گرائے۔ ان عمارتوں کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں مبینہ مزاحمت کار رہائش پذیر تھے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلا ک ہونے والوں میں القاعدہ کا ایک اہم رکن ابو سلام اور اس کےساتھی بھی شامل تھے۔ ابوسلام کا نام اس کے قریبی رفقاء اور بہت سے بنیاد پرست مزاحمت کار اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ امریکی اتحادی فوج کے عراق پرقبضے کے بعد سے اس علاقےمیں اتحادی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان مسلسل تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||