علاوی کو قتل کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے رہنما ابو مصاب الزرقاوی سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ میں عراق کے عبوری وزیراعظم ایاد علاوی کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس آڈیو ٹیپ کو ایک ویب سائٹ پر نشر کیا گیا ہے اور اس پر زرقاوی کی تنظیم جماعت التوحید و جہاد کا نام درج ہے۔ اس میں کہا گیا ہے: ’تمہارے لیے، افسوس، عراق کے جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم کے لیے ہمارے پاس کارگر زہر اور تلوار ہے۔‘ مسٹر علاوی کو دھمکی دی گئی ہے کہ ان کا پیچھا آخری حدوں تک کیا جائے گا۔ امریکہ الزرقاوی اور ان سے رابطے میں رہنے والے دوسرے گروپوں کو عراق میں کار بم دھماکوں اور دوسرے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہری کِم سن اِل کا سر قلم کرنے کا الزام بھی ان ہی پر لگایا جا رہا ہے۔ ٹیپ میں مسٹر علاوی کو شیطان، کافروں کا ایجنٹ اور منافق قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج نے فلوجہ میں ایک گھر پر حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کا دعوٰی ہے کہ وہاں الزرقاوی کے ساتھی روپوش تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||