سعودی القاعدہ چیف کی بیوی رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب نے القاعدہ کے ایک چیف صالح کوفی کی بیوی رہا کر دیا ہے۔ صالح کوفی جو سعودی عرب میں القاعدہ چیف سمجھے جاتے ہیں کی بیوی فوزیہ سونی کو پولیس نے جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ فوزیہ سونی کے بھائی حمید نے کہا ہے کہ فوزیہ سونی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ فوزیہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ حاملہ ہے اور اس کو سعودی پولیس نے مشکوک مقام سےگرفتار کیا تھا۔ سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ صالح کوفی نے جون میں سعودی عرب میں القاعدہ چیف کے مارے جانے کے بعد، القاعدہ کی کمان سنھبال لی ہے۔ فوزیہ سونی کے بھائی حمید نے خبر رساں ادارے، رائٹر کو بتایا کہ اس نے سعودی وزارت داخلہ سے اپیل کی تھی کہ ان کی بہن کو رہا کر دیا جائے کیونکہ وہ حاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ سونی سے سوالات بغیر گرفتاری کے بھی ہو سکتے ہیں۔ سعودی روزنامہ اوزک نے فوزیہ سونی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وہ صالح کوفی سے اپنا ازدواجی رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کو اب پتہ چلا ہے کہ ان کے شوہر دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ سعودی عرب میں پچھلے پندرہ مہینوں میں القاعدہ نے 90 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے اور خود کش حملوں سے سعودی عرب میں حکومت کے لیے مسائل پیدا کیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||