کتیا کے لیے چالیس ہزار پاؤنڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ساوتھ ایسٹ لندن کے علاقے بروملی میں ایک جوڑے نے اپنی گم شدہ کتیا کے بارے میں فون پردرست اطلاع دینے والے کوچالیس ہزار پاؤنڈ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈین اور کوسنز نامی اس جوڑے کے اس اعلان کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں بہت بڑا مسئلہ آن پڑا کہ پیسوں کے لیےجھوٹی اطلاع دینے والوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ ڈین اور کوسنز نےانعامی رقم کو پورا کرنے کے لیے گھرتک ’ری مورگیج‘ کروایا۔ ان کی بیوی نے شادی کی انگوٹھی بیچی اور وراثت میں ملنے والے پیسوں کو بھی انعامی رقم کو پوراکرنے کے لیے استعمال کیا۔ ان کی گم شدہ کتیا پندرہ سالہ نتاشا جس کا رنگ تانمبے کا سا ہے اس سال مارچ سےغائب ہے۔ کوسنز نے بتایا کہ ذرائع ابلاغ کا اس سلسلے میں ردعمل بہت حیران کن ہے۔ لیکن اس بارے میں کہنا مشکل ہے کہ کسی ٹیلی فون کے ذریعے انہیں اپنی کتیا کا درست پتہ معلوم ہوسکےگا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وہ دم سادھےاس کال کے منتظر ہیں جو انہیں ان کی نتاشا کے بارے میں درست ملومات فراہم کرے۔ کتیا کے گم ہونے کی کہانی بیان کرتے ہوئے اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر ایک شخص کام کرنے آیاتھا جس نے دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں کتیا باہرنکل گئی اور شاید اسے کسی نے پکڑ لیا ہو گا۔ ڈیانا جن کے پاس پانچ کتے اور بھی ہیں وہ اپنی کھوئی ہوئی کتیا کو پانے کے لیے بےچین ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ اس اپیل کے ناکام ہوجانے کے بعد کیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کتیا کو تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی جاچکی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||