BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 October, 2004, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو میٹر اونچا جانور کیا ہے؟
گوریلا
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے جمہو ریہ کونگو میں بن مانس کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔ اس جانور کی صفات بن مانس اور گوریلے سے ملتی جلتی ہیں۔ جب یہ جانور کھڑا ہوتا ہے تو اس کا قد تقریباً دو میٹر لمبا ہوتا ہے اور یہ گوریلے کی طرح درختوں پہ نہیں بلکہ زمین پر رہتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ دریافت نئی ہوئی تو یہ پچھلے دس سالوں کی ایک انوکھی دریافت ہو گی۔

مقامی گاؤں کے لوگوں کے مطابق یہ بن مانس گھنے جنگلوں میں رہتا ہے اور شیر کو بھی مار سکتا ہے۔ لیکن یہ پر اسرار بن مانس دوسرے بن مانسوں سے سینکڑوں میل دور رہتے ہیں اور ان کی خوراک چمپانزیوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔

سائنسدان اب اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا یہ نسل ایک نئی دریافت ہے یا نہیں۔ کچھ سانسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ جانور بہت بڑے چمپانزی ہیں جن کو پہلے کبھی ماپا نہیں گیا اور ان کا اٹھنا بیٹھنا گوریلوں کی مانند ہے۔

کچھ کا خیال ہے کہ یہ جانور بن مانس اور گوریلے کے ملاپ سے پیدا ہوا ہو گا۔ اب تک سائنسدانوں کی معلومات محدود ہیں اور وہ مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جمہو ریہ کونگو کے جنگلوں میں جا رہے ہیں۔

اسی دوران اس بات کا بھی ڈر ہے کہ اگر ان بن مانسوں کو شکاریوں سے نہ بچایا گیا تو ہم ان کے بارے جاننے سے پہلے ان کو کھو بیٹھیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد