روس اور چین کی مشترکہ مشقیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس اور چین کی بحری، بری اور فضائی افواج نے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ مشترکہ فوجی مشقیں روس کے مشرقی ساحل والڈی وسٹک میں ہو رہی ہیں جن میں دونوں ملکوں کے فوجی ماہرین باہمی مشورے اور تقریباً دس ہزار فوجیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں آٹھ دنوں تک جاری رہیں گی اور ان مشقوں کے دوران دونوں ملکوں کے فوجی چین کے ساحلی علاقے شانڈنگ تک جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے میرین ساحلوں پر اترنے کی مشقیں کریں گے جب اس دوران چھاتہ بردار فوجی بھی فرضی دشمن کے ساحلوں پر اترنے کی مشق کریں گے۔ بی بی سی کے ماسکو میں نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعے چین اور روس امریکہ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واشنگٹن اور تائیوان میں ان مشقوں پر بھر پور نظر رکھی جا رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||