چین: نئے غیرملکی چینلوں پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی نئے غیر ملکی سیٹلائٹ ٹی وی چینل کو اپنے ملک میں پروگرام نشر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں موجود اکتیس غیر ملکی چینلوں پر بھی کڑی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔ چینی وزارتِ ثقافت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی ثقافت کا تحفظ ہے۔ یہ پابندیاں ان اقدامات کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہیں جن کے تحت ان چینی ناشرین پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جو غیر ملکی کتب چھاپتے ہیں۔ چینی رہنماؤں نے چینی معاشرے پر پاپ کلچر کے سیاسی اور سماجی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بیجنگ سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ میڈیا پر چینی حکومت کی گرفت آہستہ آہستہ کمزور پڑ رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے انقلابی ایجادات مثلاً انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بدولت انفرادی طور پر معلومات کا حصول اب زیادہ تر افراد کے لیے ممکن ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||