BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 August, 2005, 08:47 GMT 13:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپ گرم ہو رہا ہے: ڈبلیو ڈبلیو ایف
یورپ میں گرمی
گزشتہ برس فرانس میں گرمی کی لہر سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے
بین الاقوامی فنڈ برائے فطرت( ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ براعظم یورپ کے اہم شہروں کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

اس رپورٹ کے لیے یورپ کے سولہ بڑے شہروں کے گزشتہ تیس برس کے درجہ حرارت کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر شہروں کے موسمِ گرما کے درجہ حرارت میں ایک درجہ سینٹی گریڈ کا اضافہ سامنے آیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی گرین ہاؤس گیسیں ہیں جو کہ کوئلے اور گیس سے چلنے والے کارخانے اور سڑک پر چلنے والی گاڑیاں خارج کرتی ہیں۔

بین الاقوامی فنڈ برائے فطرت کا یہ بھی کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اب یورپ کو گرمیوں کی لہر، قحط اور طوفانی بارشوں جیسے موسمیاتی حالات کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے یورپ کے دیہی علاقوں کی نسبت شہر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کے اوسط درجہ حرارت میں 1970 کے مقابلے میں دو ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈرڈ، پیرس، سٹاک ہوم، لزبن اور ایتھنز بھی درجہ حرارت میں اضافے سے متاثر ہونے والے شہروں میں شامل ہیں۔ ان تمام شہروں میں اوسط درجہ حرارت ایک سے ڈیڑھ ڈگری تک بڑھ گیا ہے۔

اس اضافے سے ان شہروں میں رہنے والے افراد کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ ان حالات پر قابو پانے کے لیے دور رس اقدامات کی ضرورت ہے اور ائر کنڈیشننگ جیسے اقدامات سے صرف مسائل میں اضافہ ہوگا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے استعمال پر قابو پائیں اور اس کے متبادل ذرائع کے استعمال کو فروغ دیں ورنہ یورپ کے یہ اہم شہر قابلِ رہائش نہیں رہیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد