زمبیا سے لندن پہنچنے پرگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے برطانوی شہری ہارون رشید اسوت کو لندن پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔ برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر کے رہائشی تیس سالہ ہارون رشید اسوت کو زمبیا سے ڈی پورٹ کر کے لندن لایا گیا تھا۔ انہیں بیس جولائی کو زمبیا میں امیگریشن قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہارون رشید اسوت امریکہ میں مطلوب ہیں۔ امریکی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگجوؤں کو افغانستان میں لڑنے کے لیے تربیت دینے کی کوشش کی۔ انہیں پیر کے روز امریکہ کے حوالے کرنے کے سلسلے میں دی جانے والی درخواست کی سماعت کے لیے لندن کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اپنی درخواست میں امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ہارون رشید اسوت نے سن انیس سو ننانوے اور سن دوہزار میں اوریگان میں جنگجوؤں کی تربیت کے لیے کیمپ قائم کرنے کی کوشش کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||