BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 August, 2005, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملہ آوروں کی معاونت کا الزام
شیپرڈ بش سٹیشن
شیپرڈ بش سٹیشن پر پولیس ٹرین کا جائزہ لے رہے ہیں
لندن میں گرفتار کی جانے والی دو بہنوں کو جمعرات اکیس جولائی کے ناکام حملوں کے بارے میں معلومات کو چھپائے رکھنے کے الزام میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ اڑتیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لندن میں سٹاک ویل کے علاقے سے گرفتار کی جانے والی اٹھائیس اور اکیس سالہ ان بہنوں کو جمعہ کو بو سٹریٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ان ناکام بم حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک اور شخص تیئس سالہ اسماعیل عبدالرحمان کو گزشتہ روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا گیا تھا۔

اسماعیل پر بھی ایک حملہ آوور کے بارے میں معلومات کو چھپائے رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دو مختلف پتوں سے گرفتار کی جانے والی ان بہنوں پر الزام ہے کہ وہ اکیس سے اٹھائیس جولائی کے دوران کسی وقت پولیس کو معلومات فراہم کر کے دہشت گردی کی سازش کرنےیا دہشت گردی پر اکسانے یا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ایک مجرم کی گرفتاری اور سزا دلوانے میں عملی مدد دے سکتی تھیں۔

اسماعیل عبدالرحمان کو شیپرڈ بش میں ناکام واردات کا مبینہ طورپر علم تھااور ان ہی الزامات کے تحت ان پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

جمعرات کو مجسٹریٹ کے سامنے ہونے والی سماعت جو صرف دس منٹ جاری رہی اسماعیل کو صرف اپنا نام لینے کا موقع ملا۔

ڈسٹرک جج ٹموتھی ورکمین نے اسماعیل کو گیارہ اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پندرہ افراد لندن کے ناکام بم حلموں کے بارے میں تفیتیش کے سلسلے میں پولیس کی زیر حراست ہیں۔

66براہ راست وڈیو کوریج
مغرب لندن میں مسلح پولیس آپریشن
66’ امیج متاثر ہوگا‘
لندن کے غیر ملکی طالبعلم دھماکوں پر کیا کہتے ہیں
66برطانوی عدلیہ آزاد ہے
میرپوری لندن دھماکوں سے پریشان نہیں ہیں
66’انہیں شہید نہ کہو‘
خود کش حملے بے جواز ہیں: برطانوی علماء
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد