دیانت داری کا انعام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کی حکومت نے ان تمام قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے جو پچھلے سال آنے والے سمندری طوفان سونامی میں جیل ٹوٹنے کے باوجود فرار نہیں ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کے صوبے آچے کی جیل میں قید ان قیدیوں نے سونامی کے دوران جیل سے نہ بھاگنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انڈونیشیا کےانصاف اور انسانی حقوق کے وزیرحامد اولیاالدین کا کہنا ہے کہ تقریبًا تین سو قیدیوں کی سزاؤ ں میں تخفیف کی جائے گی۔ ان قیدیوں نے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھاگ سکتے تھے کیونکہ طوفان جیل کا تمام ریکارڈ بہا کر لے گیا تھااور قیدیوں کی شناخت کا کوئی حساب کتاب جیل حکام کے پاس موجود نہیں تھا۔ انڈونیشیا کے صوبے آچے میں چھبیس دسمبر دوہزار چار کو آنے والے سمندری طوفان سے، جسے سونامی کہا گیا، جیل کےقیدیوں سمیت ایک لاکھ تیس ہزار افراد ہلاک ہوئےتھے۔ اس سانحے میں جیل کی عمارتوں سمیت ہزاروں دوسری عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ اولیاالدین نے کہا کہ ان قیدیوں کی سزا میں کمی انڈونیشیا کے یوم آزادی کے موقع پر سترہ اگست کو کی جائے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||